• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین ٹاؤن ، مناواں، نشتر کالونی اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کاڈاکے

لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) گرین ٹاون میں ثاقب کے گھر سے 1لاکھ 40ہزار روپے ، موبائل فون ،مناواں میں گلزار سے 1لاکھ 30 اور موبائل فون ،گوالمنڈی میں ادریس سے3 لاکھ 30 ہزار ور موبائل فون ،رائے ونڈ میں الیاس سے 2لاکھ 20 ہزار ،موبائل فون،نشتر کالونی میں یاسین سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے میں ڈاکوؤں نے لوہے کی بند فیکٹری میں گھس کر سیکورٹی گارڈ نصراللہ سے اسلحہ چھین کر اسے یرغمال بنا لیا اور لوٹنے کی کوشش کی تو دوران گارڈ کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے ،ٹاون شپ گلبرگ،سمن آباد اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹاون شادمان، شاہدرہ ،انارکلی ،اسلام پورہ ریس کورس اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید