لاہور(کرائم رپورٹرسے)پنجاب یونیورسٹی میں ڈائریکٹر آئی ای آر کے دفتر پر جمعیت کے کارکنوں کا حملہ، مسلم ٹاؤن پولیس نے جمعیت کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان مجتبی ،زین شوکت کو گرفتار کر لیا، توڑ پھوڑ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سےچھاپے مارے جارہے ہیں ۔