• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو کینسر کئیر ہسپتال کے ڈاکٹرزاورعملہ 2ماہ کی تنخواہوں سے محروم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) میو کینسر کیئر ہسپتال مناواں میں ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہیں اور حکومت کی جانب سے عملے کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہو سکی ، کنٹریکٹ 31 دسمبر 2024 سے ختم ہو چکا ہے گزشتہ دو ماہ سے ریونیو نہیں ہو ئے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہو گئی ہیں ،کینسر ہسپتال کا عملہ محکمہ پرائمری کا اور ہسپتال کا انتظام محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے پاس ،دونوں محکمے ابھی تک ان ملازمین کی ملازمتوں کا فیصلہ نہیں کر سکے ،اس ہسپتال میں 200 افراد پر مشتمل عملہ کام کرتا ہے۔ ہسپتال کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ذیلی ادارے کے بار بار خط لکھنے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے کوئی جواب نہ دیا، صوبائی وز یر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کو جلد حل کر لیا جائے گا۔
لاہور سے مزید