• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی جماعتوں کی اولین ذمہ داری وحدت واتحاد کافروغ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مِلی یکجہتی کونسل کے نائب صدور اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں اور رہنماؤں کی اولین ذمہ داری ملک میں مذہبی اورمسلکی ہم آہنگی، وحدت و اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ جماعتِ اسلامی نے آئی پی پیز کی لُوٹ مار کو بے نقاب کردیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اندرونِ سندھ بدامنی کے خلاف اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جماعتِ اسلامی کی عوامی احتجاجی مہم قابلِ قدر ہے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ حکومتی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔
لاہور سے مزید