راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری3گاڑیوں 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی8 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ6 موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی۔تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں مین گن پوائنٹ پر شہریوں سے12 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ موہڑ چوک میں3ن امعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر رضاء اللہ کا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔کمیٹی چوک میں محمد اقبال کی گاڑی سے لیپ ٹاپ اور3لاکھ روپے، فوجی کالونی میں سید بہادر کے گھر سے 16 لاکھ 50ہزار روپے اور سونا مالیتی 3لاکھ روپے ،،امیر حمزہ کالونی میں عامر شہزاد کے گھرسے تالے توڑ کر ایل ای ڈی، موبائل ،ایک لاکھ 92ہزارروپے اور سامان مالیتی 16 لاکھ 30 ہزار روپےچوری کر لئے گئے ۔