اراولپنڈی( سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل راجہ بازار اور اس کے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے راجہ بازار میں تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لینے کے لئے فوارہ چوک، امپیریل مارکیٹ، گنج منڈی روڈ، نمک منڈی ، ڈنگی کھوئی اور دیگر ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے راجہ بازار آنے والے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں۔