اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنوعہ نے کہا ہے کہ حکومت افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کے فیصلے پر نظر ثانی اور مہاجرین کے حقوق سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔ پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، افرسیاب خان خٹک، ڈاکٹر ریاض احمد و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال کے عرصہ میں آٹھ لاکھ افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔