راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کی ٹکر لگنے سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرازخمی ہوگیا۔ تھانہ سول لائنزکو عبدالبر ہان نے بتایاکہ میں اور احسان موٹر سائیکل پر جارہے تھے ۔جب مال روڈ پر ملٹری کالج آف سگنل کے قریب چوک میں پہنچےتو کچہری چوک کی جانب سے موٹرسائیکل پر سوارتین افراد ون ویلنگ کرتے ہوئے آئے جنہوں نے میرے موٹرسائیکل کے ساتھ ٹائر ماراجس سے ہم دونوں موٹرسائیکل سے گرگئے ۔ میرا دایاں بازو ٹوٹ گیا جب کہ احسان ہسپتال میں پہنچ کرجاں بحق ہوگیا۔