• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر منصب سنبھالنے کے بعد امریکا کا پہلا دورہ ہے۔ملاقات میں سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں دوست ممالک کے وژن پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان میں بین الاقوامی امن و سلامتی اور مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور شامل تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید