واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بارے میں ایک نئی ہتک آمیز کتاب پر مشتعل ہوکر گزشتہ روز دھمکی دی کہ وہ گمنام ذرائع استعمال کرنے والے مصنفین اور میڈیا اداروں کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ صدر ٹرمپ امریکہ کے مرکزی دھارے کے ذرائع ابلاغ کی بھی سرعام توہین کرتے ہیں، جسے وہ عام طور پرجعلی خبروں والے میڈیا کا نام دیتے ہیں۔ان کا حا لیہ اقدام صحافی مائیکل وولف کی کتاب میں ایک نئے انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے جس سے ٹرمپ اور ان کی ٹیم پریشان ہے۔