• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی مسائل پر وفاقی حکومت سے بات کریں گے‘ ناصر شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس سے متعلق صنعتی برادری کی شکایات اور تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے گا‘ سندھ حکومت توانائی کے مسائل پر وفاقی حکومت سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرے گی‘ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158پر عملدرآمد کرے تو گیس کا مسئلہ خودبخود حل ہوجائے گا‘ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کی صنعتوں کو مہنگی گیس فراہم کی جارہی ہے ‘سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صنعتکار اور تاجر دوست پالیسی پر گامزن ہے۔ یہ بات انہوں نے بزنس فیسیلیشن کو آرڈینشن کمیٹی (بی ایف سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی‘اجلاس میں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔

ملک بھر سے سے مزید