میرپورخاص(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹرشاہنوازکنبھر قتل کیس کی سماعت، عدالت کا سابق ڈی آئی جی اورسابق ایس ایس پی سمیت6روپوش ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایف آئی اے ٹیم پراظہار برہمی اورآئندہ سماعت پر ملزمان کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تعمیل نہ ہونے پر ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کونوٹس جاری ہوں گے۔