• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ام احسان سمیت دیگر کی گرفتاری کیخلاف طالبات کا لال مسجد کے اطراف سڑکوں پر دھرنا

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ مہتمم جامعہ حفصہ ام احسان سمیت 16 دیگر طلبہ و طالبات کی گرفتاری کے خلاف بدھ کو طالبات کی بڑی تعداد نے لال مسجد کے چاروں اطراف سڑکوں پر دھرنا دے کر ٹریفک بند رکھی ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے صورتحال کو مخدوش ہونے سے بچانے کی پالیسی پر عمل کیا جس کی وجہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور طالبات پر امن طور پر احتجاج مکمل کر کے واپس چلی گئیں ۔

ملک بھر سے سے مزید