کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج نے سیکرٹری داخلہ سندھ کو ایک اور خط لکھ دیا۔ فاضل جج نے کراچی ڈویژن کے نوٹیفائی پولیس اسٹیشنز کی فہرست طلب کرلی۔منتظم جج کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ کراچی ڈویژن کے مصدقہ تھانوںکی نوٹیفائی فہرست موجود نہیں ہے ،منتظم عدالت اور کراچی ڈویژن کی اے ٹی سی کورٹس کو نوٹیفائی فہرست فراہم کی جائے ۔سی ٹی ڈی، ایس آئی یو،سی آئی اے اور اے وی سی سی اپنی جگہوں پر مقامات درج کررہے ہیں۔ متعلقہ تھانوں سے باہر ہیں ،اگرکسی پولیس اسٹیشن کو اس حوالے سے نوٹیفائی کیا گیا ہے تو اسکی فہرست پیش کی جائے ،تھانوں کی فہرست اور گزٹ نوٹیفکیشن جتنی جلدی ہو پیش کیا جائے۔