کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گذشتہ روز واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق شہری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ عقیل احمد کے نام سے ہوئی تھی۔متوفی لانڈھی 89 کا رہائشی تھا اور تین سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی۔متوفی کے بھائی عتیق احمد نے بتایا کہ عقیل دو سالہ بچے کا باپ تھا ۔متوفی سرف سوڈے کا کاروبار کرتا تھا۔بھائی نے بتایا کہ گزشتہ روز بھائی کورنگی بلال کالونی کام کے سلسلے میں گیا تھا۔