• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کے بیشتر اعلیٰ عہدوں پر کم گریڈ کے افسران تعینات

کراچی (اسد ابن حسن)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےکے بیشتر اعلیٰ عہدوں پر مطلوبہ گریڈ کی بجائے ایک گریڈ کم اور لک آفٹر چارجز (قائم مقام) کے تحت افسران تعینات ہیں جس کی وجہ سے ادارے میں تنظیمی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال کی اصل وجہ گریڈ 19سے گریڈ 21تک کے افسران کا پروموشن بورڈ کا انعقاد نہ ہونا ہے تاہم اس موضوع پر قائم مقام ڈائریکٹر جنرل جان محمد نے بات کرنے سے گریز کیا۔ ادارے کے سربراہ گریڈ 22کے ڈائریکٹر جنرل کا لک آفٹرچارج گریڈ 21کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جان محمد کے پاس ہے۔ ڈائریکٹر فیصل آبادزون کا اضافی چارج ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک کے پاس ہے جبکہ ان کا تبادلہ اٹھ ماہ قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر کوئٹہ عمران محمود کا تبادلہ نو ماہ قبل ہوا تھا انہوں نے بھی اب تک چارج نہیں چھوڑا اور کوئٹہ میں ہی موجود ہیں۔ مجاہد اکبر جو گریڈ 20 کے افسر ہیں ان کو بطور اے ڈی جی ساؤتھ ایک برس سے قائم مقام چارج پر تعینات کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید