• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF نے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت مسترد کردی

اسلام آباد (این این آئی) آئی ایم ایف نے الیکٹریک وہیکل پر سیلز ٹیکس رعایت پر اعتراض کرتے ہوئے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس رعایت مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمٹ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے الیکٹرک وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہو۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے خام مال پر سیلز ٹیکس رعایت نہ دی جائے۔ 

اہم خبریں سے مزید