• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان، اہم معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے

اسلام آباد (فاروق اقدس) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آ رہے ہیں، جس کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شیخ خالد کے ہمراہ وفد میں وزراء، سینیئر حکام اور نمایاں کاروباری شخصیات شامل ہوں گی، یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، ولی عہد شیخ خالد بن محمد پاکستان کی قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت، تاریخی روابط کو مستحکم کرنے اور اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کرینگے، اس دورے کے دوران ’کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے تاکہ طویل مدتی تعاون کے لیے موجودہ مضبوط فریم ورک کو مزید تقویت دی جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید