• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی ممالک کے پاس صرف 14.5 فیصد میٹھے پانی کے ذخائر کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے زیراہتمام او آئی سی ممالک میں نمکیات سے پاک کرنے اور گندے پانی کی ری سائیکلنگ کیلئے جھلی ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کا جائزہ کے عنوان سے بین الاقوامی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں ممتاز آبی ماہرین، محققین اور پانی حوالے سے پالیسی سازوں نے شرکت کی اور پانی کی قلت جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید سائنسی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورکشاپ میں کہا گیا کہ او آئی سی ممالک کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور صنعتی ترقی کے باعث پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اگرچہ یہ ممالک دنیا کے تقریباً دو تہائی رقبے پر مشتمل ہیں اور عالمی آبادی کے 50 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں تاہم ان کے پاس صرف 14.5 فیصد میٹھے پانی کے ذخائر کا انکشاف کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید