• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا کی اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، بالی ووڈ اسٹار کے وکیل نے تردید کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے جاری افواہوں کے دوران اب گووندا کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ تاہم انہوں کا کہنا ہے کہ گووندا اور انکی اہلیہ نے اپنے مسائل اب خوش اسلوبی سے حل کرلیے ہیں اور پھر اکٹھے ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل منگل کو سامنے آنے والی رپورٹ میں دعوے نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا تھا کہ گووندا اپنی اہلیہ سنیتا سے 38 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد طلاق لے رہے ہیں۔ اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے بھارتی میڈیا ادارے سے ایک انٹرویو میں ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اپنے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرلیے ہیں اور اب دوبارہ اکٹھے ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید