• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛ عاصم ایوب جوائنٹ سیکریٹری داخلہ تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ، جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے افسرفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عاصم ایوب کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن اور پا کستان کسٹم سروس کے افسر نثار احمد پھلروان کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید