لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےآرگنائزڈ کرائم میں کمی اورعوام کے جان و مال کے یقینی تحفظ کیلئے پہلے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایاگیا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سات بڑے آرگنائزڈ کرائم میں کمی کے لئے خدمات سرانجام دے گا اور جدید ٹیکنالوجی ، ڈرون سرویلنس سے لیس ہوگا،نیا ڈیپارٹمنٹ شوٹر مافیا،قبضہ مافیا،قتل ،زیادتی،ڈکیتی، راہ زنی، زیادتی، قتل، منظم چوری جیسے جرائم کیخلاف فوری کارروائی کریگا، جرائم اور مجرموں سے متعلق ڈیٹا مینجمنٹ کا ذمہ دار بھی ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے بلڈنگز، گاڑیوں، جدید آلات ،تعیناتیوں کی منظوری بھی دے دی۔ایڈیشنل انسپکٹرجنرل کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہونگے۔