کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے رہنماؤں کا اعلی سطحی وفد جس میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سید زین شاہ سردار عبدالرحیم اور دیگر شامل ہیں اسلام آباد پہنچ گیا۔ جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہاہے کہ قومی کانفرنس میں 8 فروری 2024 کے جعلی انتخابات۔ سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال انتہائی اور مرتضی خان جتوئی کے خلاف جھوٹے مقامات درج کرنے سميت انتقامی کارروائیاں کرنے کے حوالے سے قومی کانفرنس میں اٹھایا جائے گا۔ قومی کانفرنس میں دریائے سندھ پر نئی کینال بنانے اور 26 آئینی ترمیم کے حوالے سے حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔