اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) پاکستان 8تا9 اپریل منرلز انو سٹمنٹ فورم 2025ء کا انعقاد کرے گا ۔ جس کا مقصد اس شعبے کی افادیت اور معد نیات کے ممکنہ وسیع ذخائر کو سامنے لانا ہے ۔ اسلام آباد میں ہونے والے اس فورم میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار، صف اول کی کار پوریشنزپالیسی ساز بین الاقوامی سفارتکار، مالیاتی ادارے اور صنعتی ماہرین شرکت کریں گے ۔ پی ایم آئی ایف 25کے عنوان سے فورم کا اہتمام اور جی ڈی سی ایل، ایکسپلوریشن اینڈ پر وڈکشن کمپنی اور اسٹر ٹیجک پارٹنرز مل کر کریں گے ۔ جو اسلام آباد کے جناح کنو نشن سنٹر میں ہوگا ۔ یہ عالمی اسٹیک ہولڈرز کےلیے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کا سنہری موقع اور ذریعہ ہوگا ۔ یہاں جاری ایک پر یس ریلیز کے مطابق ایس آئی ایف سی، وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن ، او جی ڈی سی ایل اس ایونٹ میں پیش پیش ہیں ۔ اس کے پارٹنرز میں بیرک ، پی پی ایل گورنمنٹ ہولڈ نگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل ) پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ (پی ایم پی ایل ) ایف ڈبلیو او، مری انر جیز،اور ریکو ڈک مائنگ کمپنی شامل ہیں ۔