• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کی کارروائی، غیر ملکی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزم

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم واٹس ایپ گروپوں پر اشتہار لگا کر انٹرنیشنل سمز فروخت کر رہا تھا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20یو کے انٹرنیشنل سم کارڈز برآمد کیے گئے ہیں۔ملزم غیر قانونی طور پر انٹرنیشنل سمز کی فروخت میں ملوث ہے۔ایف آئی سائبر کرائم سرکل کے مطابق صدر میں واقع لائرک موبائل مارکیٹ کے پہلے فلور پر واقع دکان نمبر f-30 میں چھاپہ مار کر ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپے میں پی ٹی اے حکام بھی موجود تھے۔ ملزم واٹس ایپ گروپوں پر اشتہار لگا کر انٹرنیشنل سمز فروخت کر رہا تھا۔ملزم فی سم 700روپے میں فروخت کر رہا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ان سمز سے مختلف اکائونٹس بنا کر فنانشل فراڈ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم کیے جاتے ہیں۔مذکورہ سمز کو ٹریس کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ حکام کے مطابق ایک موبائل نیٹ ورک ساٹھ یہ سمز connect بھی ہو رہی ہیں۔مذکورہ سیکولر کمپنی کو اس حوالے سے خط لکھا جا رہا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 11/2025 درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید