• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈا پور کو بھی کو کُھڈے لائن لگایا جاچکا، شیر افضل

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ،شیر افضل مروت نےکہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو بھی کو کُھڈے لائن لگایا جاچکا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں بھی غلط فیصلہ کروں تو اس پر سوال اٹھائیں ،کنوینر عوام پاکستان پارٹی ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں مل کر ملک چلاتے ہیں،یہ ممکن نہیں کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیں اور ملک چلتا رہے، مشیروزیراعظم برائے سیاسی امور،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنما سچ بولیں، ان کو بھی پتہ ہے حکومت نے منع نہیں کیا۔حکومت نے کسی کو کانفرنس کے انعقاد سے منع نہیں کیا۔رکن قومی اسمبلی ،شیر افضل مروت نےکہا کہ مجھے نکالنے کے فیصلے میں مجھے سنا نہیں گیا۔غیبت اور چغل خوری پر مبنی فیصلے کئے گئے۔ اگر اس طرح فیصلے ہونے ہیں تو ہمیں عدلیہ سے انصاف مانگتے شرم آنی چاہئے۔سیاسی پارٹیوں میں اتنی مطلق العنانیت نہیں ہوتی۔سلمان اکرم راجہ جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں۔اس چیز پر تنازع شروع ہوا کہ سلمان اکرم راجہ کی پارٹی کا سیکریٹری جنرل بننے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔میرا مطالبہ ہے کہ مجھ سے معافی مانگی جائے۔ فیصلے کوقبول کرتا ہوں، تین ماہ پارٹی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا۔اگر تین ماہ میں انہیں غلطی کا احساس ہوتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر اپنا فیصلہ واپس لے سکتا ہوں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ میں بھی غلط فیصلہ کروں تو اس پر سوال اٹھائیں۔بانی پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کا اٹل فیصلہ ہے وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید