• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے اگنائٹ کی ویب سائٹ کی ہیکنگ بارے آج بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کی طرف سے پیش کردہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023 اور مصنوعی ذہانت کا ضابطہ بل 2024 زیرغور آئیگا، کمیٹی کو ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد وزارت آئی ٹی کے کردار کے بارے میں بھی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ کے ساتھ ساتھ یو ایس ایف کی طرف سے زیر غور منصوبوں اور اس کے ساتھ پچھلے تین سالوں میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی تفصیلات کمیٹی کو دی جائیں گی ، کمیٹی اگنائٹ کی ویب سائٹ کی ہیکنگ کے حالیہ واقعے کے بارے میں کہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ کی حفاظت میں ناکامی کی وجوہات اور ڈیٹا/ویب سائٹس کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لے گی۔
اہم خبریں سے مزید