غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی حوالگی کے بعد اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدی رہا کر دیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق رہا کیے جانے والے فلسطینیوں میں غزہ سے گرفتار کیے گئے 445 مرد، 24 خواتین اور بچے شامل ہیں۔
اسرائیل سے رہائی پانے والوں میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے 151 فلسطینی بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 4 یرغمالیوں کی لاشوں کی شناخت ہونے تک 24 فلسطینی بچوں کی رہائی مؤخر کر دی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، غزہ میں دیگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا واحد راستہ جنگ بندی معاہدے پر عمل ہے۔