• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور بلنگ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر لیسکو کے کئی افسران برطرف،ایک ایکسیئن کو ایک سال کیلئے ایس ڈی او بنادیا گیا، 3 ایس ڈی اوز ملازمت سے فارغ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزام میں متعدد افسران کو سزائیں سنا دیں۔لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایکسیئن کو ایک سال کیلئے ایس ڈی او بنادیا گیا اور 3ایس ڈی اوز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ اورکرپشن کے الزا م میں قصوروار ثابت ہونے پر گریڈ 18کے ایکسیئن فیروز والا سعادت صدیق کی گریڈ 17یں تنزلی کرکے ایس ڈی او بنایا گیا ہے۔مزید برآں ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر اور ایس ڈی او مصطفی آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او محمد عثمان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید