ٹرمپ انتطامیہ نے امریکا میں فلسطین کے حامی طلبا کے خلاف امیگریشن کریک ڈاؤن کیا ہے۔
ورجینیا سے عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ اور مظالم کےخلاف بولنے والے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے طالبعلم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امیگریشن حکام نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے بھارتی طالبعلم کو ورجینیا سے گرفتار کیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار طالبعلم بدر خان اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا میں موجود تھا۔ واضح رہے کہ بدر خان کی اہلیہ فلسطینی نژاد امریکی شہری ہیں۔