• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔میں نے آپ کا کالم پڑھا ایجوکیشن کونسلنگ کے حوالے سے اور مجھے آپ سے رہنمائی چاہئے۔میں نے بی ایس سی آئی ٹی کیا ہے اور آئی ٹی کے شعبے میں نیٹ ورک سپورٹ انجینئر کی حیثیت سے پچھلے 6 سال سے کام کررہا ہوں،میں آگے ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں تاکہ آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھ سکوں۔آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ مجھے کونسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے جس سے مجھے اپنے کریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔(فاروق مشتاق،لاہور)
ج۔اگر آپ ماسٹرز میں جانا چاہتے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ MSc Distributed Networks یا ایم ایس سی کمپیوٹر نیٹ ورکس میں کریں اور خصوصاً بیرون ملک کسی یونیورسٹی سے کریں لیکن اگر بیرون ممالک آپ مالی حالات کی وجہ سے نہیں جا سکتے تو آپ پاکستان کی یونیورسٹی سے یہ ڈگری کر سکتے ہیں۔
س۔سر میں فارم ڈی کا طالب علم ہوں برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں اپنا کیریئر بہتر بنانے کے لئے فارم ڈی کے بعد سی ایس ایس کروں یا مجھے اپنی فیلڈ کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے؟ (سرمد علی،اسلام آباد)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ فارمیسی میں ہی اپنا کیریئر بنائیں فارمیسی کرنے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ آپ مارکیٹنگ میں ڈپلومہ کریں،جس سے یقیناً آپ کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے۔
س۔سر میں بی اے(آنرز) کے دوسرے سال میں پڑھ رہا ہوں میرا میجر سبجیکٹ سوشل ورک ہے لیکن مجھے اسپیشلائزیشن کے اسکوپ کا پتہ نہیں۔ میں نے اپنے ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ سے بھی پوچھا لیکن مجھے کوئی مناسب تسلی بخش جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے میری دلچسپی اس مضمون سے ختم ہوتی جا رہی ہے ۔دراصل میں ماس کام کرنا چاہتا تھا لیکن میرا داخلہ اس ڈیپارٹمنٹ میں ہو گیا اور میں نے اسی مضمون کو پڑھنا شروع کر دیا۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے مشورہ دیں کہ میں یہ ڈگری چھوڑ کر ماس کام پڑھنا شروع کر دوں یا اسی کو جاری رکھوں؟ میری رہنمائی فرمائیں میں بہت پریشان ہوں۔(تیمور خواجہ، پشاور)
ج۔سوشل ورک ایک وسیع مضمون ہے جس پر نیشنل اور انٹرنیشنل لیول دونوں پر کام ہو رہا ہے۔ میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنی ڈگری جاری رکھیں اور مزید محنت کریں اور پھر ماسٹرز لیول پر آپ ایک مختلف Top-upکا انتخاب کر سکتے ہیں۔اس پوائنٹ پر آپ مجھ سے رابطہ کریں میں آپ کو مزید بتائوں گا کہ آپ کو کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا چاہئے۔
س۔میں آپ کا کالم باقاعدگی سے پڑھتا ہوں میں ایک سوفٹ ویئر انجینئر ہوں اور میرا شوق ہے کہ میں کوڈنگ میں جائوں لیکن میں اس بات سے بہت پریشان ہوں کہ باوجود انتھک محنت کے میں کوڈنگ میں اچھے نتائج نہیں حاصل کر پاتا ۔آپ سے درخواست ہے کہ آپ میری رہنمائی فرمائیں کہ میں ایم ایس میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں۔(عباس رضا،کوئٹہ)
ج۔میں نہیں جانتا کہ آپ نے سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں کون سی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کیا ہے ۔ سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں سب سے مضبوط ایریا انٹرنیٹ سیکورٹی ہے اور اگر آپ ہارڈویئر کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ نیٹ ورک اور ڈسٹری بیوشن کا انتخاب کریں۔
تازہ ترین