-
07 May 2025 | 07:50 PM
اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے: وزیرِ دفاع
-
07 May 2025 | 05:58 PM
پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا: بلاول بھٹو زرداری
-
07 May 2025 | 05:49 PM
پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، وزیراعظم شہباز شریف
-
07 May 2025 | 05:27 PM
پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود ایک بار پھر بند
-
07 May 2025 | 05:25 PM
بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس طلب
-
07 May 2025 | 05:24 PM
سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان
-
07 May 2025 | 05:23 PM
بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، محسن نقوی
-
07 May 2025 | 05:07 PM
پاک بھارت کشیدگی: جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ
-
07 May 2025 | 05:04 PM
’پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے‘، جواب سن کر اینکر ہکابکا
-
07 May 2025 | 05:03 PM
بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردی
-
Wednesday May 07 2025 | 07:50 PM
اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے: وزیرِ دفاع
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی۔ -
Wednesday May 07 2025 | 05:58 PM
پاکستان بھارتی حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیگا: بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی حکومت کی دھمکیوں کا سامنا رہا، پاکستان نے بھارتی الزامات کےجواب میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش ٹھکرا کر شہریوں کو نشانہ بنایا۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:49 PM
پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، وزیراعظم شہباز شریف
بھارت کے 5 طیارے گرانے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو اپنے رافیل طیاروں پر بہت ناز تھا، پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:27 PM
پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود ایک بار پھر بند
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کےلیے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:25 PM
بھارت کا بزدلانہ حملہ، دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا اجلاس طلب
وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور آمنہ بلوچ سفیروں کو بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دیں گے۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:24 PM
سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان
پاک بھارت کشیدگی کے بعد سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
تمام میڈیکل عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ تمام اسپتالوں میں عملے کی 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:23 PM
بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔ ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:07 PM
پاک بھارت کشیدگی: جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ ہوگیا۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:04 PM
’پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے‘، جواب سن کر اینکر ہکابکا
پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے والے بھارتی ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے پروگرام میں پاک افواج کی صلاحیتوں کی گونج سنائی دی۔
ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران جب ایک سوال کے جواب میں سابق بھارتی ایئر مارشل نے کہا، ’پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے‘ جو سن کر اینکر ہکا بکا رہ گئے۔
-
Wednesday May 07 2025 | 05:03 PM
بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردی
گزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب میں بھارتی فضائیہ کے نقصان کی بین الاقوامی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔