• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ٹریلر، گاڑی اور رکشا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر رپورٹر) لیاقت آباد غریب آباد اسٹاپ ٹائر شاپ کے قریب تیز رفتارنامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 25 سالہ ارسلان ولد اکرم جاں بحق ، 25 سالہ اسامہ ولد ایوب زخمی ہوگیا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، سپر ہائی وے کراچی بس ٹرمینل کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 35 سالہ قطب دین ولد مومن خان جاں بحق ہوگیا،موقع پر موجود شہریوں نے ڈرائیور محمد یعقوب کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ، کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب تیز رفتارنامعلوم رکشا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 62 سالہ الد پرویز ولد غلام محی الدین جاں بحق ہوگیا ،متوفی عزیز آباد بلاک 8 کا رہائشی تھا ، علاوہ ازیں گارڈن پاکستان کوارٹر کچرا کنڈی کے قریب سے35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ، لیاقت آباد نمبر 2 سی ون ایریا ندی کنارے پل کے قریب سے نشے کے عادی 30 سالہ شیراز ولد شکیل کی لاش ملی، گارڈن پاکستان کوارٹر کے قریب فٹ پاتھ سے نشے کی عادی35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ،پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں فٹ پاتھ سے 40 سالہ نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، جناح اسپتال بلڈ بینک ویٹنگ ایریا سے55 سالہ نامعلوم ملنگ کی لاش ملی جسے جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا ، لیاری مرزا آدم خان روڈ کے الیکٹرک آفس کے قریب فٹ پاتھ سے22 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ، شیر شاہ میں بینک کے قریب فٹ پاتھ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید