• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمشدہ بچوں کی تلاش، 24 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد دی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں گمشدہ بچوں کی تلاش میں غیرمعمولی کردار ادا کرنیوالے سندھ پولیس کراچی کے 24افسران و اہلکاروں بالشمول خواتین پولیس کوتعریفی اسنادسے نوازاگیا، روشنی ہیلپ لائن کی جانب سے سنٹرل پولس آفس کراچی میں قائم ڈاکٹر محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں تقریب تقسیم اسناد میں پولیس افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب میں ایس ایس پی سید عرفان علی بہادر،ایس ایس پی جی سی اینڈ ایچ آر شہلا قریشی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینا راجپر اور ڈی ایس پی جی سی اینڈ ایچ آر ذوالفقار عباسی سمیت 7 انسپکٹرز جن میں 3 خواتین انسپکٹر ، 5 خواتین سب انسپکٹرز ،5 اے ایس آئی اور ایک خاتون سمیت 3 ہیڈ کانسٹبلز کو تعریفی اسناد و ریوارڈ دیئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید