لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے دہشت گردی یا جنگ کی صورت میں شہید ہونے والے شہریوں کے جان و مال کے نقصان مالی پیکیج بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کے حوالے سے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پنجاب میں سویلین شہداء اور متاثرین کا صوبائی سطح پر ایک سنٹرل ڈیٹا بیس بھی بنایا جائیگا ،جنگ کی صورت میں شہید ہونے والوں کو 1کروڑ روپے تک معاوضہ دینے کیلئے تجاویز کی تیاری صوبائی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی اس کمیٹی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ، پولیس، محکمہ صحت ، تعلیم کے اعلی حکام کے علاوہ ریسکیو 1122، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز شامل ہونگے۔