• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میں بی بی اے آنرز کر رہی ہوں اور میں اپنی موجودہ تعلیمی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں کیونکہ میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننا چاہتی تھی لیکن میں نے اپنے بڑوں کے مشورے کے مطابق بزنس کی تعلیم شروع کی میں جس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں ان کا گریڈنگ سسٹم بہت سخت ہے میں ایک ذہین طالبہ ہوں لیکن میں اس ڈگری میں کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا پائی، میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں میں ماسٹرز میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (رامین علی،سیالکوٹ)
ج۔بزنس اسٹڈیز ایک بہترین مضمون ہے اور میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ آپ اپنی ڈگری جاری رکھیں اور کوشش کریں کہ آپ ایک اچھا سی جی پی اے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ماسٹرز کے لئے آپ فنانشل مینجمنٹ یا اسلامک بینکنگ کا انتخاب کر سکتی ہیں جو کہ آپ کو ایک بہترین اکائونٹنٹ بننے میں مددگار ثابت ہو گا۔
س۔سر میں نے اس سال اپنا اے لیول شروع کیا ہے اور میرے منتخب کئے گئے مضامین میں فزکس،کیمسٹری اور بائیولوجی شامل ہیں لیکن اب میرا ارادہ ہے کہ میں کیمسٹری کا مضمون تبدیل کردوں کیونکہ میں اس مضمون کو سمجھنے سے قاصر ہوں آپ سے گزارش ہے کہ آپ مجھے بتائیں کہ میں کیمسٹری کے علاوہ کون سے مضمون کا انتخاب کروں ۔
(جنید سجاد،ملتان)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ میتھ کا انتخاب کریں کیونکہ اس مضمون کا Combination فزکس اور بائیولوجی کے ساتھ بہترین ہے اور ان مضامین کے مجموعے کی بنا پر آپ کسی بھی بہتر یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے اہل ہوتے ہیں اور مستقبل میں آپ کا یہ منتخب کیا ہوا مضمون بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔
س۔سر میں ایک گورنمنٹ اسکول میں سینئر سیکنڈری ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کر رہی ہوں، میں نے ماسٹرز ہسٹری اور ایک انگلش (لینگوئسٹکس) میں کیا ہے میرا پورا تعلیمی کیرئیر بہترین رہا ہے لیکن گریجویشن میں میری تھرد ڈویژن یعنی% 44تھے جو میرے کیرئیر کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔میں ایم فل کرنا چاہتی ہوں لیکن میری تھرڈ ڈویژن بیچلرز کی وجہ سے مجھے نہیں لگتا کہ میں آگے بڑھ پائوں گی۔ برائے کرم مجھے مشورہ دیں (سارہ کھوکھر،گوجرانوالہ)
ج۔میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ کی بیچلرز ڈگری کس طرح سے آپ کی ترقی میں رکارٹ بن رہی ہے جبکہ آپ بیچلرز کے بعد دو ماسٹرز اچھے گریڈز/مارکس میں مکمل کر چکی ہیں۔ اگر آپ ٹیچنگ میں ہی مزید اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں تو میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ آپ ایم فل کے بجائے بی ایڈ کریں اور مزید چند سال کام کرنے کے بعد ایم ایڈ ہسٹری یا لینگوئسٹکس میں کریں جس سے آپ کی پروفائل مزید بہتر ہو گی۔
س۔سر میں بی ایس سی ایس کراچی یونیورسٹی سے کر رہا ہوں اور ابھی ساتویں سمسٹر کا طالب علم ہوں،میں آگے ایم ایس کرنا چاہتا ہوں مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ میں کس اسپیشلائزیشن کا انتحاب کروں اور پاکستان کی کس یونیورسٹی سے ماسٹرز کروں؟
(احسان دانش،کراچی)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایم ایس کمپیوٹر سائنس میں کریں اور پاکستان میں آپ نسٹ،فاسٹ یا COMSATSمیں سے کسی ایک یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین