• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری تنصیبات بہانہ‘ اصل ہدف رجیم چینج ہے‘ آصف درانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں شدت آنے کے قوی امکانات موجود ہیں‘جوہری تنصیبات تو ایک بہانہ ہے اصل ہدف رجیم چینج ہے ۔گزشتہ45 سال سے یہ امریکا کا ہدف رہا ہے ۔ اسرائیل فرنٹ مین کے طور پر آگے آیا ہےجبکہ وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہاہے کہ بجٹ میں ٹیکس دہندگان کو تحفظ دیاگیاہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیونیوزکے پروگرام ’’نیاپاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آصف درانی نے ایران اسرائیل کشیدگی کو خطے کے لیے ایک نہایت خطرناک اور سنجیدہ پیش رفت قراردیتے ہوئے کہاکہ جنگ میں شدت آنے کے قوی امکانات موجود ہیں‘دونوں ممالک کو جنگی محاذ پر بھاری نقصان ہوا ہے‘عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو فوری طور پر ثالثی کے ذریعے جنگ بندی کروانی چاہیے۔ایران نے میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر اسرائیل کے کافی حصوں کوہٹ کیا ہے۔اسرائیل میں بھی کافی نقصانات ہوئے ہیں۔اسرائیل سینسر شپ کررہا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بناکر غیر قانونی اقدام کیا۔اسرائیلی حملے کے جرم میں امریکا برابر کا شریک ہے‘ثالثی کے امکانات موجود ہیں صدر پیوٹن نے کوشش کی ہے۔ bushehr میں ایران کا جو نیوکلیئر پلانٹ ہے وہ روس چلاتا ہے۔وہ IAEA کے انڈر سیف گارڈ ہے۔
اہم خبریں سے مزید