• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی گئی جبکہ ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پورتھانے کی حدودہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر ایس 67 کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے ، ڈوبنے والے نوجوانوں کو ریسکیو کرنے کیلئے لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کی جانب سے فوری آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں نکال لیا جبکہ ایک نوجوان کی لاش سمندر سے ریسکیو کیا گیا،تیسرے نوجوان کی تلاش میں لائف گارڈز اورایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا آپریشن جاری ہے،سمندر سے بیہوشی کی حالت میں نکالے جانے والے نوجوان اور ڈوب کرجاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کوقانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیہوشی کی حالت میں لائے جانے والے نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید