پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) ہندو برادری کے ایک گھر میں ماں 2 بیٹوں اور ایک بچی کی ہلاکت کا معاملہ حل نہ ہوسکا، ایس ایس پی کی تحقیقاتی ٹیم بھی کوئی سراغ نہیں لگا سکی، پولیس خاموش تماشائی، مال بٹورنے میں مصروف، پیرجو گوٹھ کے ہندو محلہ میں اچانک ہلاک ہونے والی ماں بیٹا کماری، 2بیٹے منت کمار، کائرف کمار اور کمسن بچی سمر کماری کی موت زہریلی دوا استعمال سے ہوئی۔