• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب نژاد اسرائیلی علاقوں میں عوامی شیلٹرز موجود نہیں

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) اسرائیل کے عرب نژادآبادی پرمشتمل علاقوں میں شہریوں کوجنگ کی صورت میں محفوظ رکھنے کے لئےعوامی شیلٹرز موجود نہیں ہیں ۔اس حوالے سے – اسرائیلی پارلیمنٹ کے فلسطینی نژاد رکن ایمن عودہ نےانکشاف کرتے ہوئے حکومت پرشدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ایسی تباہی کا خطرہ منڈلا رہا ہے جویہودیوں اور عربوں میں پہچان نہیں کرے گا ۔ایمن عودہ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں شہر تمرا میں چار افراد کی ہلاکت کے باوجود عرب،اسرائیلی کمیونٹیز کو بم شیلٹرز فراہم نہیں کیے جا رہے۔
دنیا بھر سے سے مزید