لاہور(کر ائم رپو رٹرسے،کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔ مزید برآں انہوں نے بھکر ملز ٹاؤن کے علاقہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی سے پیدائشی طور پر سنگین امراض کا شکار باہمت اور ہونہار نوجوان نور الدین نے اپنے والد اور بھائی کے ساتھ ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔