ملتان(سٹاف رپورٹر ) کوآرڈینیٹر چیئر پرسن ڈائریکٹوریٹ وزیراعلیٰ پنجاب عمر فاروق بھٹی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت افسوسناک ہے، امن و سلامتی کے لیے عالمی برادری کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے، سلطانہ شاہین پارٹی کی نظریاتی کارکن ہیں جو مشکل ترین حالات کے باوجود آج بھی پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی عیادت کے موقع پر کیا اور اس موقع پر ان کی جلد صحت یابی اور عمر درازی کے لیے دعا کی، عمر فاروق بھٹی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود معتدل بجٹ دیا ۔