ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نا معلوم افراد شاہ نواز کے گھر سے 6لاکھ روپے اور تین تولے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد محمد انور کے گھر سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم افراد ساجد کے گھر سے گھریلو سامان لوٹ کر لے گئے، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں نامعلوم افراد حسن کے ڈیرے سے پانی والی موٹر اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں شعیب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے اعجاز کی جیب سے نقدی چوری کرلی، کینٹ کے علاقہ سے ارحم اور عمران کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے بلال جب کہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے زین کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں اویس کے رقبے سے سامان چوری کرلیا گیا۔