تنہا عورت ……
موت ہماری بھی ہوچکی ہے؛ کسی کی تنہائی میں،
کسی کی ہجوم میں۔ بس ہماری لاشیں سلامت ہیں،
کیوں کہ بہ ظاہر ابھی ہم زندہ ہیں۔
جب تنہائی میں، اپنے فلیٹ میں مر جائیں گے،
تو کسی کی لاش ایک ہفتے بعد ملے گی،
کسی کی چھ ماہ بعد، گلی سڑی۔ اس سماج کی طرح،
اور تب فیصلے صادر ہونگے۔ کوئی ہمارے کردار پر
انگلی اٹھائے گا، کوئی ہمیں اخلاقیات کی سولی پر چڑھائے گا۔
ہم میں جو خوش قسمت ہیں، انکی لاشوں سے
ہمدردی برتی جائے گی، اور جو بدقسمت ہیں،
انہیں دھتکار دیا جائے گا۔
اور یوں تنہائی کی یہ گلی سڑی کہانی جاری رہے گی۔