• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات، وسائل کی تقسیم ہوگی تو برابری کی بنیاد پر ہوگی: کامران ٹیسوری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آج معاشرے میں ماں یہ تو چاہتی ہے کہ اس کی بیٹی سب کچھ کرے، لیکن یہ نہیں چاہتی کہ اس کی بہو اسی طرح معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں کو فیصلہ کرنا پڑے گا اور بہوؤں کو بیٹی کی نظر سے معاشرے کا حصہ بنانا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ بچے پالنا میاں بیوی دونوں کا کام ہے، معاشرے میں سر اٹھا کر جینا ہے تو دونوں کو جینا ہے، اگر اختیارات، وسائل کی تقسیم ہوگی تو برابری کی بنیاد پر ہوگی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہا کہ کبھی منفی سوچ نہ رکھیں، زندگی میں ہمیشہ مثبت سوچیں۔ آپ لوگوں نے مایوسی کا شکار نہیں ہونا۔

قومی خبریں سے مزید