• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر قتل کیس سماعت کیلئے ٹرائل کورٹ منتقل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والے مصطفیٰ عامر کے قتل کا کیس مزید سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی کی عدالتوں کے منتظم جج نے کیس کا چالان منظور کر لیا، چالان میں کہا گیا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو تشدد کرکے زخمی اور گاڑی میں آگ لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کے اغواء کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج ہے۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو ملزم ارمغان نے قتل کر دیا تھا، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان اور شیراز گرفتار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید