کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کو ہونے والی گھڑ دوڑ منسوخ کردی گئی، ریس کے لئے دو مقابلوں کا ہینڈی کیپ دیا گیا جس میں گھوڑوں کی تعداد بہت کم تھی جبکہ بعض مالکان نے اپنے گھوڑے دستبردار کر لئے جس کی وجہ سے ریس منسوخ کرنا پڑی۔