• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خور گرفتار، شہری پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) بھتہ خور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع ، جلیل آباد پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر عزیز ہوٹل چوک پر چھاپہ مارکر بھتہ خورملزم محمد علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، فضائی آلودگی کا باعث بننے کے الزام میں پولیس نے بھٹہ مالک کیخلاف مقدمہ درج،شہری کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے اور 50ہزار رشوت لیکر رہا کرنے کے الزام میں پولیس نے اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج۔پولیس نے سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے چوری کے الزام میں چار مقدمات نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس نے 8سالہ بچی سے بوس و کنار اور زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،گلگشت پولیس کا اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ نازیبا حرکات کرنے اور اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں عورت سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،شہریوں سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں 6نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف پولیس نے مقدمات درج، تھانہ قادر پورراں کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد،غیر قانونی طریقے سے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،زرعی رقبہ کو ناجائز طریقے سے آبپاشی کرنے اور اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
ملتان سے مزید