ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں نان پروفیشنل افراد کو سکیورٹی آفیسر بنانے کا تجربہ پھر ناکام ہوگیا، کیمپس میں وارداتیں نہ رک سکیں۔ بتایا گیاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے لائبریری اسسٹنٹ سجاد میتلا کو سکیورٹی آفیسر بنادیا جس کے باعث چوری کی وارداتوں کا سدباب نہیں ہوسکا۔ دو روز قبلچورچیئرمین شعبہ اردو اور ہاسٹل وارڈن پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ کوکب کی گاڑی کے وہیلز اتار کرلے گئےجبکہ اس پارکنگ میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں ۔سکیورٹی آفیسر نے کہا کہ چھان بین شروع کردی گئی ہے۔