• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبران پارلیمنٹ کیلئے اچھی خبر، 104 فیملی سویٹس کو مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( رانا غلا م قادر ) ممبران پارلیمنٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104 فیملی سویٹس کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے سی ڈی اے نے تعمیراتی فرموں سے پانچ اگست تک ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔ تعمیراتی فر موں سے پانچ ا گست تک ٹینڈر طلب ،دو ارب 88کروڑ24لاکھ روپے لاگت ، تین ماہ میں فنکشنل ہوں گے ،دوسرے اور تیسرے پیکج میں سرونٹ کوارٹرز‘ سروسزبلاک  اور مسجد کی تعمیر ہو گی، مجموعی لاگت سات ارب دس کروڑ ،یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز کے فیزٹو کے تحت 104فیملی سویٹس‘ 400 سرونٹ کوارٹرز‘ سروسزبلاک اور مسجد کی تعمیر کا ٹھیکہ 2011میں دیاگیا۔ تعمیراتی فرم نے پراجیکٹ کو شیڈول کے مطابق مکمل نہیں کیااور پچاس فیصد کام کے بعد 2016میں کام بند کردیا۔ نو سال سے یہ منصوبہ تعطل کا شکار چلا آ ہا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایا زصادق کی کو ششوں سے اس منصوبہ پر دو بارہ کام شروع ہوا۔ کنسلٹنٹ مقرر کیاگیا۔ نیا پی سی ون منظور کیا گیا جس کے مطابق اس پراجیکٹ پر سات ارب دس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ پراجیکٹ ورکس ڈ ائریکٹوریٹ مکمل کرے گا۔ اس پراجیکٹ کے تین پیکج بنا کر کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جائیں گے۔ پہلا پیکج جس کے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں دو ارب 88کروڑ24لاکھ روپے کا ہے جس کے تحت 104فیملی سویٹس کو فنکشنل کیا جا ئے گا۔ ا نکا سٹرکچر بن چکا ہے۔ ان میں ٹائلیں لگنی ہیں۔اے سی لگیں گے۔ فر نیچر فراہم کیا جا ئے گا۔ کھڑکیاں لگنی باقی ہیں۔ پینٹ ہوگا۔ کچن کا سامان فر اہم کیا جا ئے گا۔ پیکج ون کاٹینڈر طلب کیا گیا ہے۔ یہ کام تین ماہ میں مکمل کیا جا ئےگا۔ ایک ارب روپیہ سی ڈی اے کے فنڈز میں ہے۔ باقی پی ایس ڈی پی سے فراہم کئے جائیں گے۔دوسرے پیکج میں 400سر ونٹ کوارٹرز کا پراجیکٹ مکمل کیا جا ئے گا۔ یہاں چار بلاکس زیر تعمیر ہیں۔ اے اور سی بلاک میں ممبران پارلیمنٹ کی رہائش ہوگی۔ بی بلاک میں سروسز ہیں اور ڈی میں مرکزی مسجد تعمیر کی جا ر ہی ہے۔ اس وقت پارلیمنٹ لاجز میں کل362فیملی سویٹس ہیں۔ یہاں سینٹ اور قومی اسمبلی دونوں کے ارکان کا کوٹہ ہے۔ اضافی لاجز کی تعمیر نہ ہونے سے ممبران پارلیمنٹ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 44ممبران کو ایم این اے ہاسٹل میں اکا موڈیٹ کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید